ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے2مسافروں سے ضبط کیا14.09لاکھ روپے مالیت کا سونا

منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے2مسافروں سے ضبط کیا14.09لاکھ روپے مالیت کا سونا

Thu, 18 Apr 2019 11:11:53    S.O. News Service

منگلورو18؍اپریل (ایس اونیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے دو مسافروں کے پاس سے کسٹمز افسران نے 447.61گرام سونا ضبط کیا جس کی مالیت کا اندازہ 14.09لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

کسٹمز افسران کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جن مسافروں کے پاس سے یہ سونا ضبط کیا گیا ہے، ان میں ایک شخص نے395.26 گرام سوناپیسٹ کی شکل میں اپنے مقعد میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی مالیت 12.84لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے مسافر 52.350 گرام سونا مچھلی شکار کرنے کی چھڑی کے طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی مالیت کا اندازہ 1.25لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔


Share: